Eid ul Fitr or Eid al-Adha Meat Reserving Tips

On the Eid al-Fitr, where women worry that they have to cook several dishes, on the other hand they also worry about how long they have to sacrifice the meat of their sacrifice or the sacrifice that comes to their house. Can last for a long time.

Here are some tips for women who, if they act, will make it easier for them to wrap the meat on the feast of Eid and preserve it. Make room in the freezer refrigerator: First of all, remove the waste from your freezer and refrigerator so that you can easily find a place to store the meat in it. A. Meat and Bone Cleaning: If you do not want the meat to spoil quickly try to separate the bones from it. If there is a dish that requires the use of bones, then try to get the meat. Use this packet quickly so that it doesn’t smell in the freezer or refrigerator. Eat out: Before putting the meat in the freezer, try to get the blood out of it well, then keep the meat packet in the freezer.

Eid ul Fitr or Eid al-Adha Meat Reserving Tips
Eid ul Fitr or Eid al-Adha Meat Reserving Tips


Cleanse the grease: Women do not lower their cholesterol levels during the Eid al-Fitr, which is why their cholesterol levels also increase during this time. Mix well, this will also keep the aroma of the meat good and you will also be able to keep yourself healthy by cooking less fat.

Do not keep the meat in the freezer: Be careful not to pick up the meat in the freezer immediately after the sacrifice, fearing that it will spoil quickly. Try to keep it open in the kitchen or in a dish in a room. After 3 to 4 hours, clean it and place it in the freezer.

Appetizing: Do not pick up the sacrificial meat and place it in the freezer; in doing so, where one side will quickly spoil the meat, you will not even understand what dish you put this meat on. To be used for cooking. It is important that you buy zip lock plastic bags in advance, then clean the meat in order to cook different dishes in these bags, so write down a piece of water proof marker on each packet for which part of the meat. And which dish to use in cooking. Thanks to packing this way, your meat will not spoil too quickly and you will be able to handle these pecats. Try to keep the meat safe in zip lock bags, do not store the meat in plastic boxes or jars, as these boxes or jars will cover more space. If there are no zip lock bags, place the meat in a disposable plate and place the bag over it. Even so, your meat will not spoil quickly.

Check the freezer cooling and gas: Also remember to put the meat in the freezer will not prevent it from spoiling, so it is important that your freezer is working properly, so try If you find that the cooling is low or the ice is not freezing, immediately call a specialist and check the freezer and solve the problem of gas, etc., because it keeps meat and waste away. After that you have to get the whole thing out and then have it checked, so it is best to fix the freezer cooling etc before Eid.


Upgrade the meat packets: Do not forget to put the meat packets in the freezer, but rather try to top them up every two days, because doing so will not cling to each other badly. , But you can easily remove them when you need to remove them.
In the case of load shedding, as everyone knows, load shedding is a big problem for us. The same problem will continue to occur during or after the Baqara Eid. Try to attach the freezer to the stabilizer first so that the cooling of the freezer is not affected if the voltage is too low. Also try to lubricate the freezer with the generator, if it is not possible to avoid opening the freezer or refrigerator whenever it is lit so that its cooling is maintained and your meat is not damaged.


Marinate: If the meat wants to be stored for a longer period of time, try to marinate it, because if the power loading period is prolonged, the meat will be saved due to the marination and it will not spoil quickly. Also add a portion of the meat so that it freezes less in the freezer.

Eid ul Fitr or Eid al-Adha Meat Reserving Tips in Urdu

بقره عید پر خواتین کو جہاں ایک طرف یہ فکر رہتی ہے کہ انہیں کئی ڈشز پکانے ہیں، تو دوسری طرف انہیں یہ بھی فکر ہوتی ہے کہ ان کے گھر ہونے والی قربانی یا ان کے گھر پر آنے والے قربانی کے گوشت کو وہ کس طرح طویل عرصے تک محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ ایسی خواتین کیلئے یہاں کچھ طریقے بتائے جارہے ہیں، جن پر اگر انہوں نے عمل کرلیا تو ان کیلئے اس بقره عید پر گوشت کو سمیٹنا اور اسے محفوظ رکھنا آسان ہوجائے گا۔ t فریزر ریفریجریٹر میں جگہ بنائیں:سب سے پہلے تو اپنے فریزر اور ریفریجریٹر سے فضول چیزیں نکال کر اسے خالی کر لیں تاکہ گوشت کو اس میں محفوظ رکھنے کیلئے آپ کو آسانی سے جگہ مل سکے۔ ا گوشت اور ہڈیوں کی صفائی: اگر آپ چاہتی ہیں کہ گوشت جلدی خراب نہ ہو تی کوشش کریں کہ اس میں سے ہڈیوں کو الگ کرلیں، اگر کوئی ایسی ڈش تیار کرنی ہے، جس میں ہڈیوں کا استعمال ضروری ہے تو پھر کوشش کریں کہ گوشت کے اس پیکٹ کو جلدی استعمال کرلیں تاکہ فریزر یا ریفریجریٹر میں بدبو نہ ہوسکے۔ اخون نکل جائے: گوشت کو فریزر میں رکھنے سے پہلے کوشش کریں کہ اس میں سے خون اچھی طرح نکل جائے، اس کے بعد ہی اس گوشت کے پیکٹ کو فریزر میں رکھیں۔
چکنائی صاف کرلیں: بقره عید کے دوران خواتین کولیسٹرل لیول کو بالکل بھی خاطر میں نہیں لاتیں، یہی وجہ ہے کہ اس دوران ان کا کولیسٹرول لیول بھی بڑھ جاتا ہے، ایسی خواتین کو چاہئے کہ وہ گوشت صاف کرتے وقت اس میں سے چکنائی کی صفائی اچھی طرح کرلیں، اس کی وجہ سے گوشت کی مہک بھی ٹھیک رہے گی اور آپ کم چکنائی والا گوشت پکاکر خود کو صحت مند بھی رکھ سکیں گی۔ ا گوشت فورأ فریزر میں نہ رکھیں: یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ قربانی ہونے کے فورا بعد ہی گوشت کو اٹھاکر فریزر میں نہ رکھیں، اس سے بھی گوشت جلدی خراب ہونے کا ڈر رہتا ہے۔ کوشش کریں کہ اسے کچن یا کسی کمرے میں کسی تھالی میں کھلا رکھیں۔ 3سے 4گھنٹے بعد اسے صاف کر کے فریزر میں رکھ دیں۔ اپیکنگ کریں : ایسا ہرگز نہ کریں کہ قربانی کا گوشت اٹھایا اور اسے فریزر میں رکھ دیا، اس طرح کرنے سے جہاں ایک طرف گوشت جلدی خراب ہوگا، وہیں آپ کو یہ بھی سمجھ میں نہیں آئے گا کہ اس گوشت کو آپ نے کس ڈش کو پکانے کیلئے استعمال کرنا ہے۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ زپ لاک پلاسٹک کی تھیلیاں پہلے سے خرید کر رکھیں، پھر ان تھیلیوں میں مختلف ڈشز کو پکانے کیلئے گوشت صاف کر کے ڈالتی جائیں، اس طرح ہر پیکٹ پر واٹر پروف مارکر سے لکھ لیں کہ یہ گوشت کس حصے کا ہے اور اسے کس ڈش کو پکانے میں استعمال کرنا ہے۔ اس طرح پیکنگ کرنے کی بدولت آپ کا گوشت جلدی خراب بھی نہیں ہوگا اور آپ کو بھی ان پیکتس کو سنبهالنے میں آسانی ہوگی۔ کوشش کریں کہ گوشت کو زپ لاک تھیلیوں میں ہی محفوظ رکھیں، گوشت کو پلاسٹک کے باکس یا جارز وغیرہ میں نہ رکھیں، کیونکہ یہ باکس یا جارز وغيره زیادہ جگہ گھیریں گے۔ اگر زپ لاک بیگز نہ ہوں تو ڈسپوز ایبل پلیٹ میں گوشت رکھیں اور اس کے اوپر تھیلی چڑها دیں۔ اس طرح بھی آپ کا گوشت جلدی خراب نہیں ہوگا۔ t فریزر کی کولنگ اور گیس چیک کرلیں: یہ بھی یاد رکھیں کہ فریزر میں گوشت رکھ دینے سے ہی وہ خراب ہونے سے بچ نہیں جائے گا، اس کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کا فریزر ٹھیک سے کام کررہا ہو، اس لئے کوشش کریں کہ کولنگ وغیرہ پہلے سے چیک کرلیں، اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ کولنگ کم ہے یا برف ٹھیک سے نہیں جم رہی تو فورا کسی ماہر کو بلوا کر فریزر کو چیک کروائیں اور گیس وغیرہ کا مسئلہ حل کر والیں، کیونکہ گوشت و غیره رکهنے کے بعد آپ کو پورا سامان باہر نکالنا پڑے گا اور پھر اسے چیک کروانا پڑے گا، اس لئے بہتر یہی ہے کہ عید سے قبل ہی فریزر کی کولنگ وغیرہ کا مسئلہ حل کرلیا جائے۔
گوشت کے پیکٹس کو اوپر نیچے کریں :گوشت کے پیکٹس کو فریزر میں رکھ کر بھول نہ جائیں، بلکہ کوشش کریں کہ اسے ہر ایک دو دن میں اوپر نیچے ضرور کریں، کیونکہ اس طرح کرنے سے یہ ایک دوسرے سے بری طرح چپک نہیں سکیں گے، بلکہ جب آپ کو انہیں نکالنا ہوگا تو آپ اسے آسانی سے نکال سکیں گی۔
لوڈ شیڈنگ کی صورت میں چونکہ یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ ہمارے یہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ بقره عید کے دوران یا اس کے بعد بھی یہی مسئلہ درپیش رہے گا۔ اس لئے کوشش کریں کہ پہلے تو اسٹیبلائزر سے فریزر کو منسلک کر دیں تاکہ وولٹیج کم زیادہ ہونے کی صورت میں فریزر کی کولنگ متاثر نہ ہو۔ اس کے علاوہ کوشش کریں کہ جنریٹر سے فریزر کو چلاسکیں، اگر یہ ممکن نہیں تو جب بھی لائٹ جائے تو فریزر یا ریفریجریٹر کو کھولنے سے گریز کریں تاکہ اس کی کولنگ برقرار رہے اور آپ کا گوشت خراب نہ ہوسکے۔
میرینیٹ کرلیں: اگر گوشت زیادہ عرصے تک کیلئے ٹھیک رکھنا چاہتی ہیں تو کوشش کریں کہ اسے میرینٹ کرلیں، کیونکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اگر طویل ہوا تو میرینیشن کی وجہ سے گوشت کی بچت ہوجائے گی اور وہ جلدی خراب نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی گوشت کے کچھ حصے کا قیمہ بنوالیں تاکہ فریزر میں یہ گوشت کم جگہ گھیرے۔

Related Posts

Comments